کویت سٹی : شہری کو پولیس ڈپارٹمنٹ میں خادمہ کے حاملہ ہونے کی شکایت کرنا مہنگا پڑ گیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 09:47

کویت سٹی : شہری کو پولیس ڈپارٹمنٹ میں خادمہ کے حاملہ ہونے کی شکایت کرنا ..

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر 2016 ): کویتی شہری کو پولیس ڈپارٹمنٹ میں فلپائینی خادمہ کے حاملہ ہونے کی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق کویتی شہری نے پولیس ڈپارٹمنٹ میں بتایا کہ اس کی گھریلو خادمہ شادی شدہ نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی حاملہ ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جب تفیتش کی تو کویتی شہری کے پاؤں تلے زمین نکل گئی ۔ اصل میں فلپائینی خادمہ کو بلیک میل کر کے کویتی شہر ی کے بیٹے نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا۔ جس کے بعد فلپائینی خادمہ حاملہ ہو گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کویتی شہری کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا ۔