دبئی :خاتون دوست کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے غیر ملکی کو تین ماہ قید کی سزا

ہفتہ 19 نومبر 2016 09:47

دبئی :خاتون دوست کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے غیر ملکی کو تین ماہ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر 2016 ): دبئی کریمنل کورٹ نے ایک مقدمے میں خاتون دوست کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے غیر ملکی شہری کو تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری نے اپنی خاتون دوست کو تعلق توڑنے کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ ملزم نے واٹس ایپ پر اس کو شدید نقصان پہنچانے کا پیغام بھی بھیجا تھا ۔

(جاری ہے)

خاتون نے عدالت میں بتایا کہ اس کی دوستی تین سال تک رہی لیکن جب اس نے کسی بات پر اس سے تعلق توڑا تو ہندوستانی شہر ی اسے دھمکیاں دینی شروع کر دیں ،۔پچھلے ماہ اس نے راہ چلتے ہوئے دیکھتے ہی گالیاں نکالی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور پھر اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ پر بھی ایسا ہی پیغام بھیجا ۔عدالت نے تمام ثبوتوں کی بنا پر ملزم کو تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ْ