بحرین: موبائل ٹاور کی ریڈی ایشن حدود کے اند ر ہے

ہفتہ 19 نومبر 2016 09:47

بحرین: موبائل ٹاور کی ریڈی ایشن حدود کے اند ر ہے

بحرین :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر 2016 ):بحرین ٹیلی کام کمپنی کا کہناہے کہ ملک میں لگائے جانے والے ٹیلی کام ٹاور سے نکلنے والی ریڈی ایشن حدود کے اندر ہی ہے ۔ رہائشی علاقوں میں لگائے جانے کے باوجود ان سے نکلنے والی ریڈایشن شہریوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔

(جاری ہے)

ٹیلی کمیونیکیشن حکا م کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے ٹاوروں کی اونچائی اتنی کی ہوئی ہے کہ جن کی وجہ سے نزدیکی علاقوں میں کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری کے پیدا ہونے کا اندیشہ نہیں ہے ۔ہم نے بین الاقوامی معیار کے مطابق آلات نصب کیئے ہیں ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔