قطری شہزادے کاخط مذاق ،و زیراعظم کیلئے انعامی بانڈ کا درجہ رکھتاہے ،پرویز الٰہی

مونس الٰہی کی کوئی آف شور کمپنی نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 18 نومبر 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ق) کے راہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کاخط مذاق کے مترادف ہے اور و زیراعظم کیلئے انعامی بانڈ کا درجہ رکھتاہے مونس الٰہی کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہاکہ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ نے از خودنوٹس لیا۔ اس معاملے میں شریف برادران نے قطر کے شہزادے کا جو خط پیش کیا وہ مذاق کے مترادف ہے یہ خط وزیراعظم کیلئے انعامی بانڈ کا درجہ رکھتاہے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس پر پوری قوم کی نظریں ہیں سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ مونس الٰہی کی کوئی آف شور کمپنی نہیں مونس الٰہی تمام مقدمات سے بری ہوئے ہیں۔ (عابد شاہ)