سینیر ماہر قانون حامد خان نے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کر لی
محمد علی جمعہ 18 نومبر 2016 18:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر 2016ء) سینیر ماہر قانون حامد خان نے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر قانون اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کی جانب سے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔ اس دوران پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
جبکہ حامد خان نے عمران خان سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میڈیا مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
حامد خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جاری مہم کے بعد میرے لیے پاناما کیس کی پیروی ممکن نہیں لہذا پاناما کیس سے الگ ہونے کی اجازت دی جائے۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے حامد خان کی خدمات پر انہیں سراہا گیا اور کہا گیا کہ حامد خان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور کمٹمنٹ کسی قسم کے شک وشبے سے بالاتر ہیں۔
خواہش ہے کہ حامد خان قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں۔ خدمات کے اعتراف پر حامد خان نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں کیس کی پیروی سے الگ ہونے کے باوجود تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی سربراہی سنبھالے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.