ملالہ یوسف زئی بوائز دانش سکول جنڈ میں داخلہ ٹیسٹ نومبرکو ہوگا

جمعہ 18 نومبر 2016 19:49

اٹک18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) ملالہ یوسف زئی بوائز دانش سکول جنڈ ضلع اٹک میں چھٹی جماعت کے داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ 27نومبر2016 ء کو دن 12بجے منعقد ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ٹیسٹ دانش سکول جنڈ اور ضلع کونسل اٹک کے علاوہ تمام تحصیلیں جن میں فتح جنگ , حسن ابدال ,پنڈی گھیپ اور حضرو شامل کے ٹی ایم اے ہالز میں بھی منعقد ہونگے ۔داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کو مقررہ وقت پر اپنے امتحانی سنٹر میں حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونے والے امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لینے کے اہل نہ ہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :