سینیٹ میں جہانگیر بدر‘ حاجی عدیل ، ایل اوسی پرشہید پاکستانی فوجیوں اور درگاہ شاہ نورانی بم دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی

جمعہ 18 نومبر 2016 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) سینیٹ میں سابق سینیٹرز ڈاکٹر جہانگیر بدر‘ حاجی محمد عدیل اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے سات پاکستانی فوجیوں اور لسبیلہ میں مزار شاہ احمد نورانی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔