حویلیاں پولیس نے قتل کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

جمعہ 18 نومبر 2016 17:02

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) حویلیاں پولیس نے قتل کے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا، رجوعیہ چوکی کی حدود میں گذشتہ روز 30 سالہ اختر نواز کا قاتل شفاقت موقع سے فرار ہو گیا تھا، تھانہ حویلیاں نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سلطان پور سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رجوعیہ کی حدود ملکاں گائوں میں قتل ہونے والے سعودیہ پلٹ نوجوان اختر نواز ولد انور خان کے قاتل کو ایس ایچ او حویلیاں پرویز خان اور انچارج چوکی رجوعیہ کی بہترین کارروائی سے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

ملزم شفاقت نے اپنے بیان میں قتل کو خاندانی تنازعہ بناتے ہوئے کہا کہ اختر نواز سے اس کے ذاتی اختلاف تھے جس بناء پر یہ اقدام اٹھایا۔ پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :