احمد یار،غیر قانونی گیس ریفلنگ ،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر 3 دکاندار گرفتار

جمعہ 18 نومبر 2016 16:48

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2016ء) غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر -3 دکاندار گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ مظفرآباد میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمدعزیر نے ملازمین کے ہمراہ سرعام گیس سلنڈروں میں ریفلنگ کرتے دکانداروں اشرف اورمحمداحمدکو پکڑ لیا سامان مشین اور گیس سلنڈر قبضہ میں لے لیے جبکہ نواحی گائوں سے غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرتے دکاندار خضرکو پکڑ لیا تھانہ میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :