بحری سرحدوں کے دفاع کیلیےپاک بحریہ ہر لمحہ مستعد وتیارہے۔ ترجمان پاک بحریہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 نومبر 2016 15:20

بحری سرحدوں کے دفاع کیلیےپاک بحریہ ہر لمحہ مستعد وتیارہے۔ ترجمان پاک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر 2016ء): پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے دور دھکیل دیا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ بھی اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگایا اور اس کی نقل و حرکت کو محدود کرتے ہوئے دور دھکیل دیا۔

بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کا یہ کارنامہ پاکستان نیوی کی اینٹی سب میرین وارفیئرصلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد وتیارہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔