قدرتی آفات کے دوران امدادی کارروائیوں کے حوالے سے چین اور امریکا کی سہ روزہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

جمعہ 18 نومبر 2016 14:44

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) امریکا اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں جنوبی مغربی چینی شہر کٴْن مِنگ میں ختم ہو گئی ہیں۔ ان تین روزہ فوجی مشقوں کا محور قدرتی آفات کے دوران متاثرہ علاقوں تک انسانی ہمدردی کے تحت امدادی کارروائیوں میں فوج کا کردار تھا۔

(جاری ہے)

مشقوں کے دوران خاص طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوجی امدادی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ ان مشقوں میں شریک فوجیوں نے جدید ٹیکنالوجی بشمول ڈرونز کا استعمال کیا۔ مشقوں کے نگران چین کے جنوبی علاقے کے فوجی کمانڈر لیو شیاؤ وٴْو اور امریکا کے جنرل رابرٹ براؤن تھے۔ مشقوں کے اختتام پر دونوں ملکوں کے مابین غیر اعلانیہ فوجی تناؤ کی جگہ اطمینان دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :