شادی کی انگوٹھی کوڑے میں پھینکنے والی عورت نے سارے ٹاؤن کا کوڑا کھنگال کر انگوٹھی ڈھونڈ ہی لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 نومبر 2016 23:38

شادی کی انگوٹھی کوڑے میں پھینکنے والی عورت نے سارے ٹاؤن کا کوڑا کھنگال ..

ویسٹ بابیلون، نیویارک۔ لانگ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے غلطی سے اپنی منگنی اور شادی کی انگوٹھی کھانے کے ساتھ کوڑے میں پھینک دی۔
کولین ڈائیکمان کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے فوراً گاڑی نکالی اور کوڑے کو ٹھکانے لگانے والے مقام پر پہنچ گئی۔ جب اس نےا نتظامیہ کو اپنی مشکل کے بارے میں بتایا تو انہوں نے سارے ٹاؤن سے لائے ہوئے کوڑے کے ڈبے وہاں جمع کر دئیے۔

(جاری ہے)

کولین ایک ایک ڈبے کو کھنگال کر اپنی انگوٹھیاں ڈھونڈنے کی کوشش کرنے لگی۔ اسے کام کرتا دیکھ کر وہاں کام کرنے والے تین ملازم بھی اس کا ساتھ دینے آگئے۔ بالاآخر 4 گھنٹے کی محنت کے بعد کولین کو5000 ڈالر مالیت کی انگوٹھی واپس مل گئی۔کولین کا کہنا ہے کہ میں انگوٹھی ڈھونڈنا بند بھی کر دیتی مگر وہ ملازمین اسے ڈھونڈتے رہے ، اس سے میرا انسانیت پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔
کولین نے وہاں کام کرنے والے ملازمین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں پیزا کی پارٹی بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :