مظفرگڑھ میں مخصوص نشستوں پرمسلم لیگ (ن)نے میدان مارلیا

جمعرات 17 نومبر 2016 23:27

مظفرگڑھ۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) میونسپل کمیٹیوں کی 9 مخصوص نشستوں پرمسلم لیگ ن نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا۔ 10 مخصوص نشستوں میں سے 7 پر مسلم لیگ ن کے امیدوارجبکہ 3 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔میونسپل کمیٹی خان گڑھ کی 4 مخصوص نشستوں میں سے 3 پر مسلم لیگ ن کامیاب جبکہ ایک نشست تحریک انصاف نے جیتی۔میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی 10 مخصوص نشستوں میں سے 9 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے جبکہ 1 نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی. میونسپل کمیٹی سناواں کی 4 مخصوص نشستوں میں سے 3 مسلم لیگ ن نے جیت کر واضح اکثریت حاصل کی جبکہ 1 نشست آذاد امیدوار نے حاصل کی۔

میونسپل کمیٹی علی پور کی 8 مخصوص نشستوں پر مقابلہ ہوا, جن میں سے 5 نشستوں پر مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی جبکہ 3 نشستوں پر آذاد امیدوار کامیاب ہوئی.میونسپل کمیٹی جتوئی کی 8 مخصوص نشستوں میں سے 6 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار واضح برتری سے جیتے جبکہ 2 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئی. میونسپل کمیٹی شہر سلطان کی مخصوص 4 نشستیں, تمام کی تمام مسلم لیگ ن زبردست اکثریت سے جیتیں. یاد رہے میونسپل کمیٹوں چوک سرور شہید اور دائرہ دین پناہ کی تمام کی تمام مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں. پورے ضلع مظفرگڑھ کی 9 میونسپل کمیٹیوں کی 57 مخصوص نشستوں میں سے 46 مسلم لیگ ن نے جیتیں ہیں جبکہ 10 آزاد امیدوار کامیاب اور صرف 1 نشست تحریکِ انصاف کے حصے میں آئی ہی.۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اویس احمد ملک نے تمام سٹیشنز پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔