پیکنگ ٹیپ سے شاندار فن پارے بھی بنائے جا سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 نومبر 2016 20:40

پیکنگ ٹیپ  سے شاندار فن پارے بھی بنائے جا سکتے ہیں

ایک فنکار میکس زورن نے پینٹ اور برش کی بجائے براؤن پیکنگ ٹیپ سے شاندار فن پارے بنا دئیے۔ میکس نے شروع میں اس طرح کے فن پارے گلیوں میں لیمپ پر لگانے کےلیے بنانے شروع کیے۔

(جاری ہے)

لوگ میکس کی ویب سائٹ پر پیکنگ ٹیپ کے آرٹ کے نمونے طلب کرنے کے لیے درخواست دیتے ہیں ، اگرلیمپ پوسٹ کی جگہ میکس کی مرضی کے مطابق ہوتی تو وہ انہیں مفت میں ٹیپ آرٹ کے نمونے بھیج دیتا ہے۔ اب میکس صرف لیمپ پوسٹ کے لیے آرٹ کے نمونے نہیں بناتا بلکہ اس کے فن پاروں کی نمائش دنیا بھر میں ہوتی ہے۔