بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی ایک اور دھواں دار اننگ نے شائقین کے دل موہ لیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 20:21

بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی ایک اور دھواں دار اننگ نے شائقین کے دل موہ ..

چٹاگانگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) بی پی ایل میں شاہد آفریدی کی ایک اور دھواں دار اننگ نے شائقین کے دل موہ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں رانگپور رائڈرز اور بریسل بلز کے درمیان کھیلے جانے والی میچ میں ایک مرتبہ پھر شاہد آفریدی نے دھواں دار اننگ کھیل کر شائقین کے دل موہ لیے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے 10 گیندوں پر 22 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم رانگپور رائڈرز کا ٹوٹل 175 رنز تک پہنچایا۔ آفریدی کی اننگ میں 2 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا۔ جبکہ بعد ازاں آفریدی کی جانب سے گیند بازی میں بھی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں بھی حاصل کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :