آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری،خصوصی دعا کی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد خصوصی دعا کی جس کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندہ میں امن امان کی صورتحال بہترہے اندرون سندہ میں قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے شاہ عبداالطیف بھٹائی محبت کا امین ہے جس کے پیغام سے ملک سمیت دنیا بھر سے ہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کے جوپولیس اہلکار مضر صحت گٹکہ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جائے تو اسے ملازمت سے برطرف کیا جائے گا مزید کہا کے پولیس میں شامل کالی بھیڑو اپنا قبلہ درست کریں کوتاہی برتنے پر ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی مزید اخلاقی ضرورت نہ صرف پولی بلکہ میڈیا کو بھی ہے انہوں نے کہا کے سب مدارس خراب نہیں ہیں اس لیئیوہاں قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے جن مدارس یا مختلف مقامات پر غلط کام ہوتے ہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :