کامونکے،بدچلنی کے شُبہ میں قتل ہونے والی نوبیاہتا دُلہن کے قتل کا مقدمہ اُسکے والد کی درخواست پر خاوند کیخلاف درج

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) بدچلنی کے شُبہ میں قتل ہونے والی نوبیاہتا دُلہن کے قتل کا مقدمہ اُسکے والد کی درخواست پر خاوند کیخلاف درج کرلیا گیا ۔بُدھ کی رات ڈیرہ بابا جانی میں صائمہ بی بی کو ذبح کردیا گیا تھا۔مقتولہ کے والد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے دس روز قبل ملزم شہباز احمد سے کورٹ میرج کی ۔

(جاری ہے)

بُدھ کی رات دونوں میں جھگڑا ہوا ۔

ملزم کو شُبہ تھا کہ مقتولہ کے اپنے آشنائوں سے رابطے ہیں اور مقتولہ کے موبائل فون کا ریکارڈ دیکھ کر وہ غصہ میں آگیا اور اسی بناپر اُس نے صائمہ بی بی کو کھیتوںمیں لیجاکر ذبح کردیا۔صدر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش مقتولہ کے والد کے حوالے کردی جو اُسے اپنے آبائی گائوں نارنگ منڈی لے گیا ۔پولیس نے ملزم شہباز احمد سے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :