پاکستان اور ترکی کے عوام نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کا جرأت کے ساتھ سامناکیا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:49:25 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 22:08:55 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 22:07:31 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 22:07:31 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 22:07:31 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 22:07:30 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 22:07:30 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:40:42 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:40:39 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:40:38 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:26:46
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پاکستان اور ترکی کے عوام نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کا جرأت کے ساتھ سامناکیا ہے اور علاقائی اور عالمی امن کیلئے لا تعداد قربانیاں دیں، دونوں ملکوں کی بہادر مسلح افواج نے عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس پر کاری ضرب لگائی اور ضرب عضب جیسے تاریخی آپریشنز شروع کئے ہیں ، دونوں اقوام نے ہمیشہ دنیا بھر کے محروم اور مظلوم عوام، چاہے وہ فلسطین، ترک قبرص کے مسلمان ہوں یا کشمیری، آپ کے جرأت مندانہ مؤقف نے لاکھوں لوگوں کے دلوںکو جیت لیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب سے قبل ان کا خیرمقدم

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کا جرأت کے ساتھ سامناکیا ہے اور علاقائی اور عالمی امن کیلئے لا تعداد قربانیاں دی ہیں۔ ترکی اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے داعش جیسے عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس پر کاری ضرب لگائی ہے اور ضرب عضب جیسے تاریخی آپریشنز شروع کئے ہیں اور دونوں اقوام نے ہمیشہ دنیا بھر کے محروم اور مظلوم عوام، چاہے وہ فلسطین، ترک قبرص کے مسلمان ہوں یا کشمیری، آپ کے جرأت مندانہ مؤقف نے لاکھوں کو دلوںکو جیت لیا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب سے قبل ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی فخر کا مقام ہے کہ میں اس معزز ایوان کو ایک انتہائی قابل احترام برادر ایک قابل اعتماد دوست عالم اسلام کے ایک بصیرت افروز قائد اور برادر ملک جمہوریہ ترکی کے انتہائی مقبول ترین منتخب صدر رجب طیب اردوان کا تعارف کرائوں، یہ ایوان آپ کیلئے کوئی نئی جگہ نہیں ہے۔

مجلس شوریٰ، پارلیمنٹ کیلئے یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ وہ تیسری مر تبہ آپ کے بصیرت افروز خیالات سے مستفید ہونے جا رہا ہے، ابھی تک دنیا کے کسی بھی لیڈر کو یہ اعزاز حاصل نہیںہوا ہے، ہم پاکستان کی عوام کے نمائندہ ادارے کے جمہوری طور پر منتخب اراکین ہیں، ایک اور تاریخی اہمیت کے حوالہ سے اپنے درمیان آپ کی موجودگی پر خوشی محسو س کر رہے ہیں، ماضی قریب میں ترکی میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے بھر پور عوامی حمایت کے ذریعے آپ کی شاندار کامیابی کو دنیا بھر میں بجا طور پر امید کی کرن کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے،اس کا سہرا آپ کی فیض رساں قیادت کو جاتا ہے جس کی بدولت ترکی کی دلیر عوام بالخصوص ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے بہادر اسپیکر اوردلیر اراکین اپنے دستور اور جمہوریت کی حفاظت اور تحفظ کیلئے یک آواز ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور اراکین پارلیمنٹ ان کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ ساتھ ہی یہ ایوان آپ کی جانب سے اپنی عوام اور مادر وطن کے لئے آپ کی مثالی وابستگی اور عقیدت کو سراہنے میں میرے ساتھ شریک ہے ۔ پاکستان اور ترکی ایک مشترک مذہب، تاریخ ،ثقافت اور یکساں حسب و نسب کے ابدی رشتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ہماری عوام کے باہمی تعلقات ہماری ان دو نوں جدید ریاستوں کی تخلیق سے بھی قدیم ہیں جس کی کڑیاں بیسویں صدی کے اوائل میں تحریک خلافت سے ملتی ہیں جب ہمارے آبائواجداد اپنے ترک بھائیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے تھے ۔ہمارے دونوں معاشروں نے بر داشت اور ہم آہنگی کی اقدار کو پروان چڑھایا ہے اور امن کی اسی راہ پر گامزن رہے ہیں جس کی تعلیم ہمارے عظیم مذہب اسلام نے دی ہے اور جس کی عکاسی مولانا جلال الدین رومی اور علامہ محمد اقبال کی شاعری میںکی گئی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 22:07:30 :وقت اشاعت