دہشت گردوں کا کوئی بھی مذہب نہیں ہے معصوم اور بے گناہ لوگوںکو قتل کرنا انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں

جمعیت علماء اسلام (ف) جعفرآباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 20:42

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) دہشت گردوں کا کوئی بھی مذہب نہیں ہے معصوم اور بے گناہ لوگوںکو قتل کرنا انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیںدرگاہ شاہ نورانی سانحہ دلخراش بڑا سانحہ ہے بم دھماکہ میں بے گناہ لوگ شہید ہوئے ہیں بم دھماکہ میں بہت سے قیمتی جانیں ضیائع ہونے پر دلی صدمہ پہنچا ہے موجودہ حکومت درگاہوںکو بھی سیکورٹی دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام (ف) جعفرآباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے رخشانی محلہ میں صحافی گلزار وفا کے کزن کے وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت امن او امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بلوچستان میں آئے روز بم دھماکے ہورے ہیں ہر طرف خون کی ہولی کھیلی جار ہی ہے دہشت گردعبادت گاہوں پر بھی بم دھماکے کر رہے ہیں بم دھماکے میں بے گناہ لوگ شہید ہوگئے ہیں دہشت گرد انسانیت کے نام پر داغ ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عبادت گاہوں پر سیکورٹی فراہم کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بلوچستان میں بم دھماکوں کے بڑے بڑے واقع رونماہوئے ہیں مگر موجودہ حکومت نے آج تک کسی بھی واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کر سکا ہے جبکہ کوئٹہ سول اسپتال سانحہ اور پولیس ٹرنیگ سنٹر سانحہ جس میں بہت سے قیمتی جانیں ضیائع ہوچکے ہیں پھر بھی موجودہ حکومت سیکورٹی کے انتظامات مظبوط کرنے میں ناکام ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کا واحد سیاسی واسلامی جماعت ہے جو ہمیشہ ملک کے اندر اسلامی نظام لانے میں جدوجہد کر رہی ہے اگر ملک کے اندر اسلامی نظام ہوتا توامن قائم ہوتا 2018کے عام الیکشن میں جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکربلوچستان میں حکومت بنائیگی اس موقع پر تحصیل امیر مولانا عبدالہادی کھوسہ مولاناابوبکر لاشاری بھی موجود تھے ،۔

متعلقہ عنوان :