ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے،صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،سبی سمیت بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت کی پارٹی رہنما ڈاکٹر نور احمد شاہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 20:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پشتونخوامیپ بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے خان محمود خان اچکزئی کی قیادت میں فعال کردار ادا کررہی ہیںسبی سمیت بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا سبی میں جاری ترقیاتی کاموںکی جلدازجلدتکمیل ممکن بنائی جائے ۔

وہ جمعرات کو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر نور احمد شاہ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری احمد خان لونی ، ڈاکٹرجلال احمد خجک ،ملک سرور مرغزانی ملک فقیر محمد مرغزانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت نے کہا بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے پشتونخوامیپ کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خان محمود خان اچکزئی کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے پشتونخوامیپ کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان امن خوشحالی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے ورازء بلوچستان کی ترقی خوشحالی کیلئے دن رات سرگرمی کے ساتھ اپنی صلاحیتوںکا استعمال کررہے ہے عوام کا معیار زندگی کا بدلنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اقلیت برادری کے مسائل کا حل کرنے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جارہی سبی میں سینٹ یوجین چرچ اور کمیونٹی ہال کی تعمیر مرمت وآرائش بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی بلارنگ ونسل مذہب کے عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے سبی سمیت بلوچستان بھر میں ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی کا بلند کرنا ہے ولیم برکت نے سبی کے دورے کے موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی دفتر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری احمد خان لونی نے سبی میں کارکناں کے مسائل وپارٹی کی سیاسی جدوجہد کے بارے میں تفصیلی آگہی بھی فراہم کی اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے سبی میں مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بتایا۔