جامعہ پنجاب کی جانب سے فتح اللہ گولن کو اعزازی ڈگری دیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 19:27

جامعہ پنجاب کی جانب سے فتح اللہ گولن کو اعزازی ڈگری دیے جانے کا انکشاف

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) جامعہ پنجاب کی جانب سے فتح اللہ گولن کو اعزازی ڈگری دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں کچھ ماہ پہلے ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی پشت پناہی کرنے کا الزام مشہور ترک رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیا گیا تھا۔ فتح اللہ گولن موجودہ ترک صدر طیب اردگان کے سابق اتحادی رہ چکے ہیں تاہم بعد ازاں اختلافات پیدا ہونے پر انہیں ملک چھوڑنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

فتح اللہ گولن پاکستان میں کئی برس سے چلنے والے پاک ترک اسکولز کے بھی بانی ہیں۔ اسی باعث حکومت پاکستان نے ترک صدر کی آمد سے قبل پاک ترک اسکولوں کو بند کرنے کیساتھ ساتھ اس کے تمام ترک عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ ایک جانب پاکستانی حکومت فت اللہ گولن کیخلاف اقدامات اٹھا رہی ہے، وہیں دوسری جانب اب انکشاف ہوا ہے کہ جامعہ پنجاب کی جانب سے فتح اللہ گولن کو اعزازی ڈگری دی جا چکی ہے۔ فتح اللہ گولن کو 2012 میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :