یوتھ افیئرڈپارٹمنٹ نوجوانوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے‘سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال

انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مزید تیزی سے عملدرآمد جاری ہے‘اجلا س سے خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 20:24

لاہور ) آئی این پی)سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال نے کہا ہے کہ یوتھ افیئرڈپارٹمنٹ نوجوانوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے‘پنجاب میں یوتھ پیس پروجیکٹ اہم سنگ میل ثابت ہو گا‘انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مزید تیزی سے عملدرآمد جاری ہے‘حکومتِ پنجاب نے حال ہی میں لاہور اور ملتان کی 30 یونین کونسلوں میں ایک پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیا ہے جس میں دونوں اضلاع سے 200 نوجوان پیس چیمپئنز کی امن کے فروغ بارے تربیتی پروگراموں کے ذریعے استعداد کاری کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروجیکٹ میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو سرٹیفیکٹ دیتے ہوئے کیا۔برگد تنظیم برائے ترقیِ نوجوانان نے حکومتِ پنجاب کے اس منصوبہ جس کا نام "پنجاب یوتھ پیس کور" تھا کو عملہ جامہ پہنانے میں تکنیکی معاونت فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس کا آغاز ملتان اور لاہور میں نوجوانوں کے تربیتی پروگراموں سے ہوا تھاجنہوں نے نوجوان پیس چیمپئنزمیں امن کے فروغ، انسدادِانتہا پسندی و دہشت گردی کے لئے نیشنل ایکشن پلان جیسے موضوعات کے ذریعے معلومات، مہارت اور علم اجاگر کیا۔

مزید برآںایونٹ مینیجمنٹ، نوجوانوں کے درمیان رابطہ کاری اور کس طرح ایک مہم کو چلایا جاتا ہے جیسی مہارتوں میں استعداد کاری بھی کی گئی جس نے ان تربیت یافتہ نوجوان پیس چیمپیئنز کو 60سوشل ایکشن پراجیکٹز کے ذریعے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں امن کا پیغا م پھیلانے میں فعال بنایا۔