چیئر پر سن سندھ بو ر ڈآ ف انوسٹمنٹ کی زیر صدا ر ت چینی وزارت صنعت و انفار میشن ٹیکنا لو جی ،چینی اکنا مک اینڈ کمر شل قو نصلر و افسرا ن کا اجلاس

چین کے ساتھ سندھ میں انڈسٹریل پا ر کس کی تر قی کے لئے ورکنگ گرو پ کے قیا م پر اتفا ق

جمعرات 17 نومبر 2016 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) چین کی وزار ت صنعت و انفا ر میشن اینڈ ٹیکنا لو جی کے افسرا ن اور چینی قو نصل خانے کی اکنا مک و کمر شل قو نصلر کے ساتھ ایک اجلا س جمعرات کو چیئر پر سن سندھ بو ر ڈآ ف انویسٹمنٹ نا ہید میمن کی صدا ر ت میں منعقد ہوا ۔اجلا س میں سندھ میں انڈسٹریل پا رکس اور اسپیشل اکنا مک زونز کی تر قی اور یہا ں صنعتیں قا ئم کر نے کے لئے چینی وزارت صنعت و انفا ر میشن ٹیکنا لو جی کرا چی میں چینی اکنا مک اینڈ کمر شل قو نصلر اور سندھ حکو مت کے محکمو ں کے افسرا ن کے ما بین ور کنگ گرو پ بنا نے پر اتفا ق کیا گیا ۔

اجلا س میں چینی وزارت صنعت و انفا ر میشن ٹیکنا لو جی کے نما ئندے ہین کیا نگ کرا چی میں چینی اکنا مک و کمر شل قو نصلر گھو جین شوئی کے علا وہ دیگر افسرا ن جب کہ سندھ کے سیکریٹری صحت ڈاکٹر محمد عثما ن چا چڑ ،سیکریٹری صنعت عبدالرحیم سو مرو ،ڈائریکٹر محکمہ انفا ر میشن ٹیکنا لو جی اور دیگر افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر چیئر پر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ سندھ کے اسپیشل اکنا مک زو نز میں سر ما یہ کا ر و ں کو ٹیکس میں خصو صی ر عا یت کے ساتھ ساتھ انفرا اسٹرکچر اور تما م ضروری سہو لیا ت فرا ہم کی جا رہی ہیں جبکہ چینی سر ما یہ کا ر و ں کی سیکیو ر ٹی کے لئے سندھ پو لیس میں خصو صی سیل قا ئم ہے ۔

رینجرز کی سیکیو ر ٹی سہو لیا ت بھی مو جو د ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دھا بے جی میں پا ک چا ئنہ اسپیشل اکنا مک زو ن ،کیٹی بندر اور لا ڑ کا نہ میں اسپیشل اکنا مک زو نز میں بھی سر ما یہ کا ر ی کے وسیع موا قع مو جو د ہیں اور ان اکنا مک زو نز کے فعا ل ہو نے سے 2لا کھ سے زا ئد ملا زمتو ں کے موا قع پیدا ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :