طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو گزری کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورخارجہ طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو گزری کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ سلطان مسجد کراچی میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم تعلیم کے شعبہ سے وابستہ تھے انہیں بیماری کے باعث چند روز قبل مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں وہ جمعرات کی صبح دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔