حضرت امام حسین کاچہلم،ماتمی جلوس امام بارگاہ سے برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2016 19:01

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) :حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں ماتمی جلوس امام بارگاہ ڈاکٹرمنظور حسین تحصیل روڈ مری سے برآمد ہوا ،جو لوئر بازار ،صدیق چوک سے ہوتا ہوا ڈاکخانہ چوک مری پر پہنچا جلوس کے شرکاء سینہ کوبی کرتے ہوئے مال روڈ پر پہنچے جہاں ذاکر نے امام حسین کی اسلام کی سربلندی کیلئے دی گئیں لازوال قربانیوں اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی ،عزہ داروں نے مال روڈ پر زنجیر زنی بھی کی اور نوحے بھی پڑھتے رہے اس موقع پر ایس ایچ او مری عابدخان کی نگرانی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور بڑی تعداد میں پولیس کی نفری اور لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی تھی جلوس کے ہمراہ امن کمیٹی کے ممبران مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،ن لیگ مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز،سابق سٹی نائب ناظم مرزا سہیل بیگ،یوتھ ونگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ ارجمند نواز عباسی،لیبر ونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نوا ز عباسی،ندیم شوکت،عمران بٹ،ٹی ایم او مری انعام الرحیم،ایکسئین یونس سلیم جوئیہ،البائراک کے اسسٹنٹ منیجر احسن شاہد،زونل آفیسر ڈاکٹر ساجد علی،ٹی ایم کے ملازمین،رضاکار اور دیگر سکیورٹی ادارے دیگر بھی موجود تھے،جلوس کے راستوں کی البائراک کمپنی کے ذمہ داران کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات بھی کئے گئے تھے بعدازاں ماتمی جلوس پرامن طور پر امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :