ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن20نومبر کو منایا جائے گا

جمعرات 17 نومبر 2016 20:18

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن20نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ان لوگوں کی یاد تازہ کرنا ہے جو کہ ٹریفک حادثات میں اپنے پیاروں سے بچھڑ چکے ہیں یا زخمی ہو کر معذوری کی زندگی بسرکررہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ٹریفک حادثات میں جہان فانی سے رخصت ہو جانے اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ان کے دوست ،عزیز رشتہ داروں،ٹریفک پولیس اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور انچارج ٹریفک پولیس سرکل جہانیاں چوہدری عابد باجوہ مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6سیکنڈ بعد ایک شخص ٹریفک حادثہ سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہوتا ہے پاکستان میں ٹریفک حادثات ہر سال13ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوتے ہیں جبکہ50ہزار کے لگ بھگ زخمی اور معذور ہوجاتے ہیں۔پاکستان میںٹریفک کے نظام کی مناسب مانیٹرنگ نہ ہونے ،اوورلوڈنگ،ان فٹ گاڑیاں اور اناڑی ڈرائیورزقیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی سے زیادہ ٹریفک حادثات میں اموات ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :