ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے دورہ کے موقع پر پارلیمنٹ میں بیٹھ کر واشگاف انداز سے کشمیر پر موقف پیش کیا ہے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 نومبر 2016 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے تاریخی تعلقات ہیں آنے والے وقتوں میں یہ تعلقات مزید بہتر ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی سکیولر ملک تھا جس نے طویل جدوجہد کے بعد اپنی شناخت اور اسلامی تعلیمات کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کے لئے حالات کا تقاضا ہے کہ ترکی ‘سعودی عرب اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے مغرب کے حوالے سے جس تشویش کا اظہار کیا ہے اس طرز کی تشویش ہمارے حکمرانوں کو بھی ظاہر کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر نے دور حاضر کے تمام چلینجز کے حوالے سے اپنے جذبات ‘احساسات پاکستان کی پارلمینٹ میں اجاگر کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے اہم معاملات پر ایک ہی سوچ ہے ‘ہم ترکی کے برادرانہ تعلقات اور ترکی صدر کے دورے کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تعلیم اور دیگر شعبوں میں ملکر کام کرنے کی بات ہے ‘پاکستانی طالبعلموں کے لئے سکالرزشپ ‘پی ایچ ڈی پروگرام میں سکالرشپ دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ 10سالوں کے دوران ترکی نے جس انداز سے معاشی ترقی کی ہے وہ سب کے لئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترکی ‘چین ‘سعودی عرب سمیت دیگر شراکتداروں کو بھی ساتھ ملانا چاہیے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے فتح اللہ گولن ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.