جو نادیدہ قوتیں ضرب عضب کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ان کوسوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں ملے گا،فیصل کریم کنڈی
جمعرات 17 نومبر 2016 20:10
(جاری ہے)
ہمارے پڑوسی ملک بھارت کا اس میں انتہائی گھنائونا کردار ہے۔ وہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں مصروف ہیں تا کہ یہ معاملہ کھٹائی میں پڑا رہے۔
ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور فوج کی اعلی قیادت پورے عزم ،جرات اور ولولے کے ساتھ سی پیک کی تکمیل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہیں جو لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کا عملی آغاز ملکی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔سی پیک منصوبے میں گلگت بلتسان کے عوام کو نظر اندازکرنے کی کوشش اس کی افادیت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اس اکثریت آبادی کے لیے مایوسی کا باعث بنے گی جن کا تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک اہم اور نمایاں کردار رہا ہے۔دہشت گردی کے حوالے سے دونوں رہنمائوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کے ذریعے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے۔دہشت گردوں عناصر کی پشت پناہی ملک کی کالعدم مذہبی جماعتیں کر رہی ہیں۔جب تک ان سہولت کاروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی تب تک امن و امان کا قیام ممکن نہیں اوراس پر ملک کی تمام معتدل اور ہم خیال قوتوں کا موقف بالکل واضح اور شفاف ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد و اخوت کے لیے اس جماعت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔اپنے حقوق کی لیے انہوں نے ہمیشہ آئین و قانون اوراقدار کی پاسداری کی۔انہوں نے قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا بھی اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.