آرٹیکل 62، 63 کے اعتبار سے وزیراعظم کو جھوٹا سمجھتے ہیں ،ْعارف علوی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:10:23 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:10:19 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:10:17 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:10:13 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:10:10 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:10:03 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:09:59 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:09:56 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:09:54 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:06:28 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 18:49:33
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

آرٹیکل 62، 63 کے اعتبار سے وزیراعظم کو جھوٹا سمجھتے ہیں ،ْعارف علوی

بے نظیر بھٹو، ولی خان اور ظفر علی شاہ کے کیس میں سپریم کورٹ نے اخباری خبروں کو بنیاد بنایا ،ْانٹرویو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وزیراعظم نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے اعتبار سے جھوٹا سمجھتی ہے اور اس حوالے سے عدالت میں ثبوت فراہم کیے جاچکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اس وقت ہم وزیراعظم کے لندن فلیٹس کی دولت ملک سے باہر منتقل کرنے اور ان کی نا اہلی کا معاملہ عدالت میں اٹھا رہے ہیں ان سب چیزوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو، ولی خان اور ظفر علی شاہ کے کیس میں سپریم کورٹ نے اخباری خبروں کو بنیاد بنایا لہذا اگر کہا جائے تو ہم عدالت میں تمام ثبوت بھی فراہم کردیں گے۔ترک صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اجلاس کے بائیکاٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے اعتبار سے جھوٹا سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے عدالت میں ثبوت فراہم کر چکے ہیں۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 20:10:03 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان