حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے،چوہدری افتخار عظیمی

جمعرات 17 نومبر 2016 20:06

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے، ریاست کا چوتھا ستون کہلانے والے شعبہ صحافت کے فیلڈ کارکنان کو معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و نشریات اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ آزاد کشمیر میںتمام ضلعی اور تحصیل سطحوں پر سرکاری سطح پر پریس کلبوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں اورسرکاری ہسپتالوں میں صحافیوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں دی جائیں ۔

ان کے لئے رہائشی کالونیاں بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر بھمبر پریس کلب چوہدری افتخار عظیمی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صحافیوں کو بین الاقوامی تناطر میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے تربیتی ورکشاپس کروائی جائیں تا کہ وہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل سیکرٹری جاوید اقبال برسالوی،صدر سی یو جے چوہدری جمیل شفیع، سینئر نائب صدر چوہدری جمیل احمد،ایم عثما ن ،را جہ وحید مراد ،خر م افضا ل پاشا،عبد السلا م صراف ،مرزا ند یم اختر ،عمر فا روق مرزا ،قا ضی انصر زما ن ،را جہ طا ہر وقار،شیراز پرو یز مشتاق ،چو ہدری عظیم شفیع ،ڈا کٹر محمد اسحاق ،سید مر تضی گیلا نی ،ڈا کٹر رضوان منظور،طا رق حسین نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :