ہم مکمل طور پر ہائی کمان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے لبیک کہیںگے‘سردار ذوالفقار
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:06:14 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:06:12 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:06:08 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:06:07 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:06:04 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:02:40 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:02:37 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:02:35 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:02:32 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:02:31 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 20:02:28
پچھلی خبریں - مزید خبریں

چکوال

ہم مکمل طور پر ہائی کمان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے لبیک کہیںگے‘سردار ذوالفقار

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) رکن پنجاب اسمبلی (ن) لیگ کے راہنما سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ ہم نے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر (ن) لیگ کے کارکن اقرار حیدر کی حمایت کر کے اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا ہے۔جبکہ ہمارے پورے پینل کی کامیابی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔

وہ دلہہ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سردار ذوالفقار علی خان نے مزید کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت جسے ٹکٹ جاری کرے گی۔ہم مکمل طور پر ہائی کمان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے لبیک کہیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں ایم پی اے نے بتایا کہ حلقہ پی پی 22میں خادم اعلیٰ پنجاب کی کمال شفقتوں اور مہربانیوں سے تعمیر و ترقی میں ایک انقلاب برپا ہوا ہے۔

سڑکوں کے جال بچھائے گئے ہیں۔سکولوں کی اپ گریڈیشن ،صحت جیسی بنیادی سہولتوں کے لئے نئے ہسپتالوں کی تعمیر ،گرلز کالج ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،بجلی ،سیوریج اور نیلہ انٹرچینج بھی (ن) لیگ کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا تمام مرحلہ مکمل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے خواہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 20:02:40 :وقت اشاعت