مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل، مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب

جمعرات 17 نومبر 2016 20:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جمعرات کے روز ضلع چکوال کی 6 میونسپل کمیٹیوں، چکوال ، چوآسیدنشاہ، بھون، کلر کہار ، تلہ گنگ اور لاوہ میں مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے۔ مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ کچھ نشستوں پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے بھی اکا دکا امیدوار کامیاب ہوئے۔

میونسپل کمیٹی چکوال کی مخصوص نشستوں کے انتخابات جمعرات کے روز جناح ہال میں منعقد ہوئے۔مقابلہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان تھا۔جبکہ 37کے ہائوس میں (ن) لیگ کی 4 خواتین اور پی ٹی آئی کی ایک خاتون پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہے۔اور یوتھ کی ایک نشست بھی بلامقابلہ (ن) لیگ کے انیق افتخار نے حاصل کی ہے۔ورکرز کی 2 اور اقلیتی 2 نشستیں بھی 28ووٹوں کی برتری سے (ن) لیگ حاصل کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ (ن) لیگ کے ایک کونسلرجعفر خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد میونسپل کمیٹی کا ہاؤس 47منتخب کونسلرز پر مشتمل ہو جائے گا۔جس میں (ن) لیگ کے 38اور پی ٹی آئی کی9ارکان شامل ہونگے۔ریٹرننگ آفیسر صابر حسین بھٹی،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ملک عبدالقیوم،پریزائیڈنگ آفیسر عبدالخالق،ملک محمد منصور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر،محمد شہزاد پولنگ آفیسر کی نگرانی میںپولنگ کا سلسلہ صبح9بجے سے شروع ہو کر شام 4بجے تک جاری رہا۔

جبکہ (ن) لیگ کے آصف مسیح اور سلامت مسیح اور ورکر کی مخصوص نشستوں پر سکندر جٹ اور خواجہ خاور حنیف کا 28ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کی ورکر نشست پر محمد رفیع اور اقلیتی نشست پر ناصر مسیح کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر ڈی پی او چکوال ڈاکٹر منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کاظم علی نقوی نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :