الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مڈکیرئیر مینجمنٹ آفیسر ز کا سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ

مختلف سیکشن کی ورکنگ،پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعرات 17 نومبر 2016 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مڈکیرئیر مینجمنٹ آفیسر ز کا سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر فد کو اسلام آباد پولیس کے مختلف سیکشن کی ورکنگ،پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل نگہت صدیق کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مڈکیرئیر مینیجمنٹ آ فیسرز نے سینٹر ل پولیس آ فس کا وزٹ کیا ۔

آ فیسرز کے سا تھ آ گا ہی سیشن کی صدارت انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے کی۔اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹر ز محمد خا لد خٹک ، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ محمد سلیمان اور اے آئی جی جنر ل نثار تنو لی بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

وفد کو اسلام آ باد کی ورکنگ،پولیس کی طرف سے شہر کی سکیورٹی اور جرائم کے انسداد کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کا رکر دگی کے با ر ے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے آفیسرز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔شہر میں مختلف جگہوں پر لگائے جانے والے سیف سٹی کیمروں کی وجہ سے شہر کی سکیورٹی اور جرائم کی روک تھام اور انسداد میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو سمارٹ پولیسنگ کی طرف لے جانے کے لئے ایک جدید طرز کا پروجیکٹ بنایا گیا ہے جس کواسلام آباد پولیس کمیونیکیشن سسٹم کا نام دیا گیا ہے ۔

اس سسٹم کو قلیل مد ت میں مکمل کر کے آپریشنل کر دیا گیا ہے ۔آنے والے دنوں میں اسلام آباد کے شہری پولیس کلچر اور رویوںمیں نمایاں تبدیلی پائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سول سرونٹس عوام کو بہتر سہولیات پہنچانے کے لئے لگن سے کام کریں ۔ وفد نے اسلام آ باد پولیس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریا ں بھر پو ر طریقہ سے نبھا نے پر تعریف کی اور تما م افسران کا شکر یہ ادا کیا ۔