ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن، جرائم ،پیشہ عناصر ،دہشت گردی کا گٹھ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:49:44 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:49:41 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:49:40 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:49:37 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:49:28 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:47:30 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:47:26 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:47:24 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:47:20 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:47:17 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 19:47:13
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن، جرائم ،پیشہ عناصر ،دہشت گردی کا گٹھ جوڑ توڑنا ضرور ی ہے،پرویزخٹک

ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم اپنی جیت کو دیرپا ،کل وقتی دیکھنا چاہتے ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے معاشرے میں سماجی برائیوں ،دہشت گردی کا نیٹ ورک بن گیا، عوام نے دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیا،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن، جرائم ،پیشہ عناصر اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ توڑنا ضرور ی ہے۔ ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم اپنی جیت کو دیرپا اور کل وقتی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے کرپشن کا خاتمہ پہلا قدم ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان مقاصد کیلئے تعلیم اور شعور کی بیداری کوناگزیر قرار دیا اور کہا کہ میری خواہش ہے کہ اپنے سارے وسائل صحت اور تعلیم پر خرچ کروں کیونکہ میں تعلیم یافتہ اور صحت مند قوم بنانا چاہتا ہوں۔

جب قوم بن جائے گی تو وہ اپنی ترقی خود پلان کریگی۔ پھر قوم دشمن عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول میں ناکام رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، میجر جنرل خالد جاوید چیئرمین بورڈ آف گورنر ز کیڈٹ کالج کوہاٹ، بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) انعام الحق، ستارہٴ امتیاز (ملٹری) پرنسپل کیڈٹ کالج کوہاٹ، اراکین بورڈ آف گورنرز، اساتذہ ، والدین ، اور کیڈٹس نے تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کیڈٹ کالج کوہاٹ کیلئے ہاسٹل، ایمبولینس اور دو کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ترقی پسند قوم ہیں۔ ہمیں نئی نسل کی تعلیم وتربیت جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کرنی ہے۔ جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل جدید سائنسی علوم وفنون میں مہارت حاصل کرے ۔اس ضمن میں کالج نے کیڈٹس کو جو جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی ہیں لائق تحسین ہیں۔

ملکی حالات اور مطلوبہ تقاضوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے معاشرے میں سماجی برائیوں اور دہشت گردی کا نیٹ ورک بن گیا ۔ با اختیار طبقہ اپنے مقاصد کیلئے سیاسی چالیں چلتا رہا۔دشمن کا آلہ کار بنتا رہا۔شرپسندی پنپتی رہی ۔ حکمران اپنی ناک سے آگے دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے تھے۔ ملک کی سلامتی اور مفادات میں غفلت اور ذاتی مفادات کیلئے سرگرم رہے ۔

عوام نے دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیا۔اس پوری جنگ کو اپنی جنگ سمجھا اور دہشت گردوں کانام مٹانے میں فوج کے ساتھ ہر اول دستے کے طور پر پیش پیش رہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ، دہشت گردی کی فیکٹری ہے۔ کرپشن جرائم پیشہ افراد کو جنم دیتی ہے ۔جرائم پیشہ عناصر براہ راست دہشت گردوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں۔ ہمیں بد عنوانی ، جرائم اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 19:47:30 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان