حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے حقیقت پسندی کا ثبوت دیں،شیخ رشید احمد

جعلی دستاویز ات کے با وجود رسوائی و ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے ، بہت جلد قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو جائیں گے ،سینئر صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 19:39

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے حقیقت پسندی کا ثبوت دیں ۔ جعلی دستاویز ات کے با وجود رسوائی و ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے ۔ بہت جلد قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کا انجام بہت قریب ہے ، پوری قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہوئی ہے ۔حکمران قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بجائے حقیقت پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور یہ تسلیم کریں کہ ان سے غلطیاں ہوئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف اپنے خاندان کو بچانے کی بجائے قوم پر رحم کریں اور فوری طور پراقتدار سے الگ ہو جائیں ، یہ انکی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے اور خود کو عوام کے سامنے سرخرو ہونے کا موقع بھی ہے ۔

اگر انکے حق میں کوئی فیصلہ آتا ہے تو بھلاکسی کوکیا اعتراض ہو سکتا ہے لیکن یہ سہمے ہوئے لوگ ہیں اور اتنے نا اہل ہیں کہ اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا کر کے روڑے اٹکا رہے ہیں ۔ جعلی دستاویز ات انکے خلاف ایک اور چارج شیٹ ہے جس کا دفاع کرنے کی یہ ہرگز صلاحیت نہیں رکھتے #

متعلقہ عنوان :