بی آئی ایس پی، وائے پی ایف اور آکسفیم انٹرنیشنل کے مابین بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے نوجوانوں کو ہنر مندانہ زندگی کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط
جمعرات 17 نومبر 2016 19:39
(جاری ہے)
تربیت یافتہ مستحقین LUMSاور دیگر متعلقہ اداروں میں کاروبار ی کورسز میں شرکت کریں گے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد ، تربیت یافتہ مستحقین کو اخوت فائونڈیشن سے بلاسود قرضہ حاصل کرنے کیلئے بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں، معاہدے کے فریقین بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹیوں (بی بی سی) کو بااختیار بنانے اور مختلف اہم موضوعات پر آگاہی کیلئے ٹریننگ ماڈیول ترتیب دیں گی۔ ابتدائی مرحلے کے بعد ، تینوں فریقین کے مابین تعاون کو پاکستان بھر میں دیہی علاقوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ بی آئی ایس پی مستحقین کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر ، وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک ایسا سوشل سیفٹی نیٹ ہے جو نہ صرف اپنے مستحقین کو غربت کے اثرات پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے بلکہ انہیںترقی کے مثبت مواقع اور پائیدار زندگی گزارنے کیلئے ہنر فراہم کر کے غربت سے باہر نکالنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک قومی ادارہ ہے اور صوبائی ہم آہنگی کا محافظ ہے۔ اس معاہدے کے فریقین ملک میں تمام صوبوں کے دور دراز علاقوں تک نوجوانوں کی ترقی اور ہنرمندانہ تربیت کی توسیع کو یقینی بنائیںگے۔جنرل سیکرٹری وائے پی ایف، محترمہ شزا خواجہ نے کہا کہ وائے پی ایف نوجوانوں کی ترقی اور صنفی حقوق کے فروغ کیلئے خیالات کے اشتراک کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ نوجوان ارکین پارلیمنٹ بی آئی ایس پی کے ذریعے پسماندہ نوجوان تک رسائی حاصل کریں گے اور مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کی ترقی کیلئے مختلف پروگرام ڈیزائن کریں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر آکسفیم محمد قزلباش نے نوجوان پر سرمایہ کاری سے وابستہ خوشحالی اورتمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی اور غربت کے خاتمے کی کوشش کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ یہ مفاہمتی یاداشت بی آئی ایس پی کے مستحق نوجوانوں کو ہنرمندانہ تربیت فراہم کرنے اور ملازمت کیلئے انہیں مارکیٹ سے منسلک کرنے میں مدد دے گی جس سے غربت کے خاتمے کیلئے بی آئی ایس پی کے مجموعی اثرات میں اضافہ کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.