تین ماہ بعد صوبائی کابینہ کا اجلاس آئندہ سال طلب کرنے کے لئے اقدامات شروع

جمعرات 17 نومبر 2016 19:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) تین مہینے بعد صوبائی کابینہ کا اجلاس آئندہ سال طلب کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سی پیک منصوبے ، وفاق کی جانب سے بجلی کے خالص منافع سمیت دیگر فنڈوں کی بندش ، صوبے میں مالی بحران سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی منظوری دی جائیگی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس خصوصی بریفینگ دینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ کے تین مہینے طلب کئے جانے والے اجلاس میں ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں صوبے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے اہم لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ سی پیک منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے جائینگے ۔ جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب زیدہ ملازمین کو فارغ کرنے اوراس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ، بلدیاتی مسائل ، محکمہ تعلیم کے لئے اقدامات بھی کئے جائینگے ۔