راولاکوٹ،توہین آمیز خط تقسیم کرنے کے معاملہ پر پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 19:32

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) دین اسلام کی حقانیت کو چیلنج کرنے راولاکوٹ اور قرب و جوار کی بعض مساجد میں تقسیم کیے گئے توہین آمیز خط پر پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا بدھ اورجمعرا ت کی درمیانی رات راولاکوٹ کے نواحی گائوں کوئیاں کھائی گلہ سے ڈاکٹر لال خان کی تنظیم طبقاتی جدوجہد سے تعلق رکھنے والے نوجوان رفعت ریاض کو حراست میں لے کر تھانہ راولاکوٹ منتقل کر دیا جہاں اسے تفتیش شروع کر دی گئی اس کے تنظیمی ساتھیوں کے بھی اس سے ملنے پر بھی پابندی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ اس خط میںا یسی افسوس ناک اور توہین آمیز باتیں لکھ کر اسلام کی حقانیت کو چیلنج کیا گیا تھا جس کے رد عمل میں مذہبی حلقوں نے راولاکوٹ پولیس کے پاس ایف آئی آر بھی کٹوائی تھی اور عوامی سطح پر مظاہرے بھی کیے گئے تھے دوسری طرف گرفتار شدہ نوجوان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس خط کا ان کی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :