نیوز لیکس کا معاملہ پانامہ لیکس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، میاں عبدالرشید

مائنس بلاول اور زرداری کے بعد ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ چل سکتے ہیں،سید وسیم اختر کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 18:58

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نیوز لیکس کا معاملہ پانامہ لیکس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں پاکستان تحریک انصاف اس پر سپریم کورٹ میں جائے گی ،مائنس بلاول اور زرداری کے بعد ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ چل سکتے ہیں وہ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں نیوز لیکس پر چہرے بے نقاب کیے جائے اس معاملہ میں پرویز رشید کی قربانی کافی نہیں اصل ذمہ دار خواہ وہ مریم نواز ہوں یا اس میں نواز شریف کی ذاتی سوچ ہے قوم کے سامنے آنے چاہیے انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور نواز شریف کا میچ فکس ہیں خورشید شاہ کے خؒاف تو متعدد کیسسز پینڈنگ ہیں وہ فکر نہ کر ئے نواز شریف کے بعد ان کی باری ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں دو سکول آف تھاٹ ہیں ایک میں پنجاب کی قیادت جس میں اعتراز احسن ،قمرالزمان کائرہ و دیگر شامل ہیں وہ کچھ سوچتے ہیں جبکہ دوسرا گروپ جس کو زرداری اور بلاول کی مکمل سرپرستی حاصل ہیں جو نہیں چاہتے کہ معاملہ آگے بڑھے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی روایات رہی ہیں کہ وہ سٹیٹ کی بجائے ذاتی دوستیاں بناتے ہیں ترکی کے حکمران جماعت کے ساتھ بھی ان کے ذاتی و کاروباری مراسم ہیں چھ ماہ تک میاں نواز شریف کی تقریروں میں کہی بھی قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہیں ہوا اب انتہائی مضحکہ خیز صورتحال بن چکی ہیںقطری شہزادے کا خط الف لیلہ کی کہانی لگتی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ قطری شہزادہ کو سپریم کورٹ میں بلایا جائے اور اس سے تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا پانامہ لیکس کے معاملہ کا تمام تر کریڈٹ عمران خان اور سراج الحق کو جاتا ہے جنہوں نے مسلسل ایم مہم کی شکل میںاس کرپشن کے ایشو کو زندہ رکھا انہوں نے کہا کہ جسٹس عامر رضا خان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ شریف فیملی کا ایک فیملی ممبر ہے وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکیں گے ایک سوال کہ ترکی کے صدر کے پارلیمنٹ کے خطاب کے بائیکاٹ پر دنیا میں غلط پیغام جائے گا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل دنیا کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہمارا وزیر اعظم ایک کرپٹ شخص ہیں قبل ازیں انہوں نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی والدہ کے انتقال پر ان کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت امیر العظیم بھی موجود تھے