ترک صد کی پارلیمنٹ آمد کے موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

ترک صد کی پارلیمنٹ آمد کے موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے  پڑھے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے ترک صدر طیب ارد وان کی آمد کے موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے تو موقع پر اراکین سمیت پورے ایوان میں موجود مہمانان و صحافی کھڑے ہوگئے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر کمانڈنگ افسران نے قومی ترانے کے سا تھ سلیوٹ کیا اور ایوان میں احترام کی فضا چھا گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیں طرف چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی جبکہ دائیں جانب ترک صدر طیب اردگان کی نشست تھی۔ (عابد شاہ/ظفر ملک/رانا مشتاق)

متعلقہ عنوان :