پی ایس پی نے میرپور خاص ڈویژن اور میرپور خاص ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

پی ایس پی کا قافلہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے ، مقبولیت میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے، انیس ایڈووکیٹ

جمعرات 17 نومبر 2016 18:48

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی میرپور خاص ڈویژن کا مرکزی اجلاس محسن رضا فارم، یوسی چٹوری، تعلقہ سندھڑی، ضلع میرپور خاص میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل رضاہارون اور سینئر نائب چیئرمین انیس ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں میرپور خاص میں پارٹی آرگنائزیشن اور علاقائی تنظیمی کام پر گفتگو اور طویل مشاورت کی گئی۔

جناب انیس ایڈوکیٹ نے اس موقع پر پی ایس پی میرپور خاص ڈویژن کا اعلان کیا جس میں محمد عارف خان کو صدر، محمد عثمان میو کو سینئر نائب صدر، صابر جلیل نائب صدر، برکت قریشی سیکریٹری جنرل، فاروق منصوری ڈپٹی سیکریٹری جنرل، کامران قائم خانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، غضنفر خان نائب صدر، بلال جان نائب صدر اور نعیم قائم خانی نائب صدر۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ میرپور خاص ڈسٹرکٹ کا اعلان بھی کر دیا گیا جس میں محمد عثمان میو صدر، سلیم آرائیں سینئر نائب صدر، التجا خان نائب صدر، ناظم خٹک نائب صدر، شاہد رحمان نائب صدر، فاروق ملک نائب صدر، اسلم قریشی سیکریٹری جنرل، عمران بلوچ جوائنٹ سیکریٹری، عمر میو جوائنٹ سیکریٹری، روزی خان جوائنٹ سیکریٹری، گل لالا جوائنٹ سیکریٹری، جاوید آرائیں جوائنٹ سیکریٹری اور عبدالستار خان جوائنٹ سیکریٹری شامل ہیں۔

اس موقع پر انیس ایڈوکیٹ نے تمام نئے منتخب عہدیداران کا مبارکباد دی اور ایک نئے عزم کے ساتھ سیاسی کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کا قافلہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت میں آگے بڑھ رہاہے اور ملک میں اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ایس پی ایک قومی جماعت ہے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں ممبر سازی اور تنظیم سازی کا کام جاری ہے۔

پاکستان کے عوام پی ایس پی کی قیادت خصوصا مصطفی کمال سے بہت امیدیں لگا رہے ہیں اور اب ضرورت اس بات کی ہے کے پاکستان میں رہنے والے ہر پاکستانی کو پارٹی میں شامل کیا جائے اور اتحاد اور اتفاق کی ساتھ پیغام آگے بڑھایا جائے۔ اس موقع پر رضاہارون نے کہا کہ پاکستان کے فرسودہ سیاسی نظام میں روایتی سیاسی جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں اور پی ایس پی اور اس کی قیادت ہی پاکستانی عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن پرستی کے جذبے سے سرشار ہو کر پی ایس پی میں کام کریں اور پارٹی قیادت کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے تمام ننتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔