سندھ اسمبلی نے نجی بل منیارٹی رائٹس کمیشن 2015 متفقہ طور پر منظور کر لیا
مجلس قائمہ کے سربراہ نے اسمبلی میں کمیٹی کی رپورٹ پیش کی اور ایوان میں شق وار بل کی منظوری دی گئی
جمعرات 17 نومبر 2016 18:48
(جاری ہے)
یہ کمیشن سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہو گا ۔
کمیشن کا سربراہ 35 سالہ شخص ہو گا ، جو حکومت مقرر کرے گی ۔ کمیشن کے ارکان کی تعداد 11 ہو گی ، جن میں سے 33 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص اور 6 نمائندے اقلیتی ہوں گے ۔ بل کے محرک نند کمار کے مطابق اس بل سے اقلیتوں کو مکمل تحفظ ملے گا ۔ انہوں نے بل پر بحث کے دوران نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی شدید الفاط میں مذمت کی اور کہا کہ اقلیتوں کے حوالے سے انہوں نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے ، وہ باعث تشویش ہے ۔ سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اقلیتوں سے متعلق اس بل کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ بل پرائیویٹ ممبر کی جانب سے پیش کیا گیا تھا لیکن سندھ اسمبلی نے بڑی محنت اور توجہ کے ساتھ اسے متفقہ طور پر منظور کیا ، جس پر پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے ۔ نند کمار نے کہا کہ میں اس بل کی منظوری پر پورے ایوان خصوصاً صوبائی وزراء نثار احمد کھوڑو ، ڈاکٹر سکندر میندھرو اور اسپیکر کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں ۔ اس بل کی منظوری سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سندھ میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور حقوق حاصل ہیں ۔ ایوان میں اکثریت کے بغیر اس بل کی منظوری ممکن نہیں تھی ۔ ایوان کے تمام لوگوں کی مہربانی ہے کہ انہوں نے متفقہ ور پر بل منظور کرایا ۔ اس موقع پر نند کمار نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا جواز فائرنگ اور اس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.