میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی میئر شپ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 17:43

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 17 نومبر ۔2016ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی میئر شپ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے ۔مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد دونوں گروپوں نے اپنے اپنے امیدوار کامیاب کروانے کے دعوے کردیئے ہیں تیسری سیاسی قوت کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے بیک ڈور رابطوں کی وجہ سے دونوں گروپوں کے امیدوار پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کی دھڑے بندیاں ختم کرنے کیلئے دونوں گروپ متفقہ امیدوار برائے میئر لانے پر بھی غور کرسکتے ہیں ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کی کوشش ہے کہ باہمی اختلافات کو ختم کرکے ایک ایسا میئر بنایا جائے جو دونوں گروپوں کیلئے قابل قبول ہو اس سلسلہ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ دونوں گروپوں کی جانب سے میئر شپ کیلئے دو دو نام سامنے لائے جائینگے جن میں سے ایک پر اتفاق کیا جاسکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کی جانب سے چوہدری محمد اقبال مرچوں والے کے نام پر اتفاق کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں سیاسی ذرائع کے مطابق دونوں گروپ باہمی اختلافات کو ختم کرکے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے متفقہ امیدوار لارہے ہیں تاکہ آئندہ انتخابات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔