مری میںٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم کا آغاز

جمعرات 17 نومبر 2016 18:44

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر عوام کوٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔اس سلسلے میںٹریفک ایجوکیشن آفیسرمزمل عباسی نے گورنمنٹ ڈگری کالج مری کے طلباء کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے لیکچر دیا اور طلباء کو ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوا نین کی پابندی بارے عوام خصوصاً طلباء میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے یہ سلسلہ جاری رہیگا۔انہوںنے کہا کہ ملکی قوانین کی پابندی کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں ،عوام ملکی قوانین کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔عوامی حلقوں نے چیف ٹریفک آفیسر شاہد یوسف کی جانب سے طلباء اور عوام میں ٹریفک قوانین کیلئے شروع کی گئی آگاہی مہم پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :