راجہ ظفر الحق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

جمعرات 17 نومبر 2016 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء)مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے بلائے جانے والے اجلاس سے قبل دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی اس موقع پر موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا