ہار سے سخت ما یو س ، گھر سے نکلنے کو دل نہیں کرتا تھا: ہلیر ی کلنٹن
امریکیوں کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، تقریب سے خطا ب
جمعرات 17 نومبر 2016 17:53
(جاری ہے)
'پچھلے ہفتے میں ایسے لمحے آئے جب میں کوئی اچھی کتاب لے کر بستر پر لیٹے رہنا چاہتی تھی اور میرا کبھی بھی گھر سے باہر نکلنے کو جی نہیں چاہتا تھا۔
'میں جانتی ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ میں بھی مایوس ہوں، اتنی کہ الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔'میں جانتی ہوں کہ یہ آسان نہیں ہے۔ میں جانتی ہوں کہ گذشتہ ہفتے بہت سے لوگوں نے خود سے سوال کیا ہے کہ کیا امریکہ وہی ملک ہے جیسا ملک ہم اسے سمجھتے تھے۔’انتخاب سے خلیج گہری ہو گئی ہے، لیکن میری بات غور سے سنیں۔ امریکہ کی خاطر، اپنے بچوں کی خاطر، اپنے ملک پر اعتماد رکھیں، اپنی اقدار کے لیے لڑیں اور کبھی بھی ہمت نہ ہاریں۔اپنی شکست کے بعد سے ہلیری کلنٹن نے خود کو محدود رکھا ہوا تھا، البتہ چند دن پہلے انھیں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اس سے پہلے افشا ہونے والی ایک فون کال میں انھوں نے اپنی شکست کی ذمہ داری ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر ڈالی تھی۔ادھر نیویارک کے میئر نے کہا ہے کہ انھوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ نیویارک کے شہری 'خوف زدہ' ہیں ان کی انتظامیہ کیا تبدیلیاں لے کر آئے گی۔بل ڈی بلازیو نے کہا کہ ٹرمپ ٹاور میں ایک ملاقات کے دوران انھوں نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ وہ بغیر دستاویزات تارکینِ وطن کو ملک بدری سے بچانے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ 'تارکینِ وطن کے حتمی شہر میں ٹرمپ کا منصوبہ نہیں چلے گا۔'ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد لاکھوں غیرملکی تارکینِ وطن کو ملک بدر کر دیں گے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.