امر یکہ ،ٹرمپ پالیسیوں کیخلاف طلباء کی تارکین وطن کے حق میں ریلیاں

جمعرات 17 نومبر 2016 17:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں امریکا میں بسنے والوں کیلئے ڈراونا خواب ثابت ہو رہی ہیں، امریکا بھر میں کالج اور اسکولوں کے طالب علموں نے تارکین وطن کے حق میں ریلیاں نکالیں۔

(جاری ہے)

اسکولوں اور کالج کے طالب علموں نیانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں سے طالب علموں اور ملازمین کو بچائیں۔طالب علموں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ انھیں یقین دہانی کرائے کہ وہ طالب علموں کی معلومات کو امیگریشن یا کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹس کے ساتھ تبادلہ نہ کرے۔۔

متعلقہ عنوان :