حکومت و اپوزیشن دونوں اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے کرسی بچانے کی فکر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 18:18:59 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:29:12 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 18:10:52 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:15:08 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:37:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:37:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:37:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:37:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:28:17 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:28:12 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:28:06
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

حکومت و اپوزیشن دونوں اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے کرسی بچانے کی فکر میں ہیں،علامہ مظہر سعید کاظمی

حکومت کی جانب سے پاکستان کی روحانی درگاہوں پر سیکیورٹی کے معقول انتظام نہیں،مرکزی امیر جماعت اہلسنت کا اجلاس سے خطاب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید شاہ کاظمی نے کہا کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے حکومت و اپوزیشن دونوں اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے کرسی بچانے کی فکر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اولیا ء کے مزارات پر دھماکے کر کے کس طرح دین کی خدمت کر رہے ہیں حکومت کی جانب سے پاکستان کی روحانی درگاہوں پر سیکیورٹی کے معقول انتظام نہیں۔

انسانیت کے دشمن سفاک دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیںجلد گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے ۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اکابر علما ء مشائخ نے تحریک پاکستان میں مجا ہدانہ کر دار ادا کیا، ایک مرتبہ پھر سے پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے بھی علما ء کو تحریک آزادی وا لا کر دار دھرانا ہو گا ۔

اجلاس میں جما عت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ غلامان مصطفی کو دہشت گردی سے خو ف زدہ نہیںکیا جا سکتا ۔ خو ف ودہشت کی بنیا د پر دین کو نقصان پہنچا نے والو ں نے امت کو تبا ہی کے دہا نے پر کھڑا کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جما عت اہلسنت امام احمد رضا خا ن قادری ؒ کے نظریا تی ا صو لو ں کی بنیا د پر جد و جہد کر رہی ہے ۔

جو قومیں اسلاف کے نقش قدم کو فراموش کرتیں ہیں وہ انتشار ،بدنظمی کا شکا ر ہو جاتیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظم و ضبط سے عاری ہونے کے با عث آج ہم قوم نہیں بلکہ ہجوم ہیں ، سب کو دعوت ہے اختلافات چھوڑکر حُب ِ رسول کی بنیا د پر متحد ہو جائیں ۔اجلاس میںحاجی حنیف طیب،علامہ شاہ عبد

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/11/2016 - 17:37:02 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان