مستقبل میں پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ذخیرے میں اضافے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:37:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:37:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:37:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:37:02 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:28:17 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:28:12 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:28:06 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:28:03 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:28:01 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:27:58 وقت اشاعت: 17/11/2016 - 17:27:56
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

مستقبل میں پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ذخیرے میں اضافے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو سے بچنے کے لئے حکومت نے کمر کس لی اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ دگنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک میں تیل کا ذخیرہ دگنا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کو سٹور کرنے کے لئے حکومت نے نجی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت بھی دے دی ہے ۔

اس وقت ملک میں 21 روز کا تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اثرات سے بچنے کے لئے سٹوریج کپیسٹی کو بڑھایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے بھی ملک میں تیل کے وافر مقدارمیں ذخائر ہونا بہت ضروری ہیں اس لئے حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کو بڑھانے کے لئے اٹھایا گیا یہ قدم آئندہ آنے والے وقتوں میں بہت مفید ثابت ہوگا ۔
17/11/2016 - 17:28:12 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان