رجب طیب اردوان کے دورہ سے پاک ترک تجارت میں اضافہ ہو گا‘ خواجہ خاور رشید

دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی ،باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

جمعرات 17 نومبر 2016 17:28

رجب طیب اردوان کے دورہ سے پاک ترک تجارت میں اضافہ ہو گا‘ خواجہ خاور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور رشیدنے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورہ سے پاک ترک تجارت میں اضافہ ہو گااور دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی ،باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ترکی اور پاکستان کا ایک قدیم تاریخ اور مذہبی تعلق ہے اور دونوں ممالک او آئی سی اور ای سی او کے ممبر ہیں اور انٹر نیشنل ایشوز پر ایک دوسرے سے مشاورت بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کا حجم کم ضرور ہے مگر بہت مثبت طرز میں رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

دونوںممالک کے پاس اپنی تجارت کو فروغ دینے کیلئے بے حد مواقع موجود ہیں۔

ترکش سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں پیپر اور بورڈ،شوگر،سیمنٹ،کیمیکل،الیکٹرونکس،سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ اور فنانس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ رواں سال 2016ء کے پہلے 5 ماہ کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں ترکی کو پاکستان سے برآمدات میں 39.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب ترکی کا شمار دنیا کی 18 بڑی معیشتوں میں ہوتا ہے، ترکی کی بعض صنعتیں عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

خاور رشید نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی امن، سیکورٹی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے ، ترک حکومت نے جمہوریت کی سربلندی کے لیے نئی تاریخ رقم کی۔دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی ہیں۔ پاکستان اور ترکی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر متفق ہیں ، دونوں ملک تجارتی تعلقات کو بھی آگے بڑھائیں گے۔ترک حکومت نے جمہوریت کی سربلندی کے لیے نئی تاریخ رقم کی ، ترکی کے عوام نے جمہوریت پر حملہ ناکام بنایا۔